٩٨٧٥ - حدثنا (هشيم) (١) عن عمرو بن دينار عن أبي فاختة عن ابن عباس قال: المعتكف عليه الصوم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ معتکف پر روزہ لازم ہے۔
٩٨٧٦ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن علي قال: لا اعتكاف إلا بصوم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بغیر روزے کے اعتکاف نہیں ہوتا۔
٩٨٧٧ - [حدثنا حفص عن ليث عن الحكم عن (مقسم) (١) عن ابن عباس وعائشة قالا: لا اعتكاف إلا بصوم] (٢) وقال علي وابن مسعود: ليس عليه صوم إلا أن يفرضه هو على نفسه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ بغیر روزے کے اعتکاف نہیں ہوتا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ اس پر روزہ اس وقت تک فرض نہیں جب تک وہ خود اپنے اوپر فرض نہ کرے۔
٩٨٧٨ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس قال: لا اعتكاف إلا بصوم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بغیر روزے کے اعتکاف نہیں ہوتا۔
٩٨٧٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن عطاء عن عائشة بمثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی یونہی منقول ہے۔
٩٨٨٠ - حدثنا ابن علية عن ليث عن الحكم عن علي وعبد اللَّه (قالا) (١): المعتكف ليس عليه صوم إلا أن (يشترط) (٢) ذلك على نفسه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ اس پر روزہ اس وقت تک فرض نہیں جب تک وہ خود اپنے اوپر فرض نہ کرے۔
٩٨٨١ - حدثنا ابن علية عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: الصوم عليه واجب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ معتکف پر روزہ لازم ہے۔
٩٨٨٢ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه قال: لا اعتكاف إلا بصوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ بغیر روزے کے اعتکاف نہیں ہوتا۔
٩٨٨٣ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: لم يكن يرى اعتكافًا إلا بصوم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ بغیر روزے کے اعتکاف نہیں ہوتا۔
٩٨٨٤ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي (١) عن يحيى بن أبي كثير عن عكرمة قال: قال: (٢) على المعتكف الصوم (وإن) (٣) لم يفرضه على نفسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ معتکف کے لئے روزہ رکھنا ضروری ہے خواہ وہ اپنے اوپر واجب نہ کرے۔
٩٨٨٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن أبي معشر عن [إبراهيم قال: ليس عليه صوم إلا (أن) (١) يكون أوجب ذلك على نفسه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ معتکف پر اس وقت تک روزہ واجب نہیں جب تک وہ خود اپنے اوپر واجب نہ کرے۔
٩٨٨٦ - حدثنا عبدة عن سعيد عن] (١) قتادة عن الحسن بمثل قول إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
٩٨٨٧ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: لا اعتكاف إلا بصوم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ بغیر روزے کے اعتکاف نہیں ہوتا۔