٧٤٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن مجاهد قال: كان ابن الزبير إذا قام في الصلاة كأنه عود من الخشوع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر جب نماز میں کھڑے ہوتے تو خشوع کی وجہ سے یوں محسوس ہوتا تھا جیسے لکڑی کھڑی ہو۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضرت ابوبکر بھی یونہی نماز پڑھتے تھے۔
٧٤٣٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم (عن) (١) مسروق قال: قال عبد اللَّه: قاروا الصلاة -يعني: اسكنوا فيها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نماز میں سکون اختیار کرو۔
٧٤٣٩ - حدثنا وكيع عن رجل قد سماه حسن أو سفيان عن زبيد قال: رأيت زاذان يصلي كأنه خشبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زاذان کو دیکھا کہ وہ یوں نماز پڑھتے تھے جیسے لکڑی ہو !
٧٤٤٠ - حدثنا معاذ عن ابن (عون) (١) قال: رأيت مسلم بن يسار يصلي كأنه (وتد) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مسلم بن یسار کو دیکھا کہ وہ یوں نماز پڑھتے تھے جیسے لکڑی ہو !
٧٤٤١ - حدثنا أبو خالد عن الأعمش قال: كان عبد اللَّه إذا قام إلى الصلاة كأنه (ثوب) (١) (ملقى) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ جب نماز پڑھتے تھے تو یوں محسوس ہوتا تھا جیسے کپڑا ڈالا گیا ہو۔
٧٤٤٢ - حدثنا جرير عن منصور عن أبي الضحى عن مسروق قال: قال عبد اللَّه: قاروا الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نماز میں سکون اختیار کرو۔
٧٤٤٣ - حدثنا حسين (بن) (١) علي عن زائدة عن منصور عن (أبي) (٢) الضحى عن مسروق قال: قال عبد اللَّه: قاروا الصلاة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نماز میں سکون اختیار کرو۔ حضرت زائدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت منصور سے پوچھا کہ نماز میں سکون اختیار کرنے کا کیا مطلب ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ نماز میں کسی بھی طرح کی حرکت نہ کرنا۔