کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے؟
٧٣٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن محمد بن عثمان المخزومي قال: أخبرتني (جدتي) (١) عن مولى لعبد الرحمن بن عوف (عن عبد الرحمن بن عوف) (٢) قال: سمعته يقول: إذا طهرت الحائض قبل غروب الشمس صلت الظهر والعصر، وإذا طهرت قبل الفجر صلت المغرب والعشاء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو تو وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
٧٣٩٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة وعبيدة أخبراه عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو تو وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
٧٣٩٧ - وعن عبد الملك عن عطاء في الحائض إذا طهرت قبل غروب الشمس صلت الظهر والعصر وإذا طهرت قبل الفجر صلت المغرب والعشاء.
٧٣٩٨ - حدثنا هشيم عن يزيد عن مقسم عن ابن عباس مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی یونہی منقول ہے۔
٧٣٩٩ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن عطاء وطاوس ومجاهد قالوا: إذا طهرت قبل غروب الشمس صلت الظهر والعصر، وإذا طهرت قبل (طلوع) (١) الفجر صلت المغرب والعشاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو تو وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
٧٤٠٠ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن عطاء وطاوس أنهما قالا: إذا طهرت (الحائض) (١) قبل غروب الشمس اغتسلت وصلت الظهر والعصر، وإذا طهرت قبل الفجر اغتسلت وصلت المغرب والعشاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو تو غسل کرے گی اور ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو تو غسل کرے گی اور مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
٧٤٠١ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن أبي معشر عن إبراهيم قال: إذا طهرت الحائض من آخر النهار صلت الظهر والعصر وإذا طهرت من آخر الليل صلت المغرب والعشاء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں پاک ہوئی تو ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر رات کے آخری حصہ میں پاک ہوئی تو مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
٧٤٠٢ - حدثنا أبو الأحوص عن العلاء بن المسيب عن عطاء قال: إذا طهرت من آخر الليل فلتصل صلاة (ليلتها) (١): وإذا طهرت من آخر النهار فلتصل صلاة يومها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ رات کے آخری حصہ میں پاک ہو تو اس رات کی نمازیں پڑھے گی اور اگر دن کے آخری حصہ میں پاک ہوئی تو اس دن کی نمازیں پڑھے گی۔
٧٤٠٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن الحكم قال: إذا رأت الطهر قبل المغرب صلت الظهر والعصر وإذا رأته قبل الفجر صلت المغرب والعشاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاکی دیکھے تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاکی دیکھے تو وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
٧٤٠٤ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: تصلي الصلاة التي طهرت في وقتها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حائضہ وہی نماز پڑھے گی جس کے وقت میں وہ پاک ہوئی۔
٧٤٠٥ - حدثنا وكيع عن الربيع عن أبي معشر عن إبراهيم قال: إذا رأت الطهر في وقت الظهر فلم تغتسل حتى يدخل وقت العصر صلت الظهر والعصر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کیں حائضہ نے ظہر کے وقت میں طہر دیکھا اور غسل نہ کیا یہاں تک کہ عصر کا وقت داخل ہوگیا تو وہ ظہر اور عصر دونوں نمازیں پڑھے گی۔