مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7397
باب: اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے؟
الحائض تطهر آخر النهار
حدیث نمبر: 7397
٧٣٩٧ - وعن عبد الملك عن عطاء في الحائض إذا طهرت قبل غروب الشمس صلت الظهر والعصر وإذا طهرت قبل الفجر صلت المغرب والعشاء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء حائضہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر وہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو جائے تو ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو جائے تو مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔