مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الحائض تطهر آخر النهار باب: اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 7399
٧٣٩٩ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن عطاء وطاوس ومجاهد قالوا: إذا طهرت قبل غروب الشمس صلت الظهر والعصر، وإذا طهرت قبل (طلوع) (١) الفجر صلت المغرب والعشاء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو تو وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].