٧٣٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص وابن فضيل ووكيع عن ابن أبي ليلى عن عبد اللَّه (بن عبد اللَّه) (١) الرازي عن جدته وكانت سرية (لعلي) (٢) أن عليًا ربما ⦗٤١⦘ غفى قبل العشاء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بعض اوقات عشاء سے پہلے سوجایا کرتے تھے۔
٧٣٨١ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي حصين أن خبابا نام عن العشاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن حصین فرماتے ہیں کہ حضرت خباب عشاء سے پہلے سوجایا کرتے تھے۔
٧٣٨٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي حصين أن أبا وائل وأصحاب عبد اللَّه كانوا ينامون قبل العشاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل اور حضرت عبد اللہ کے شاگرد عشاء سے پہلے سوجایا کرتے تھے۔
٧٣٨٣ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان الأسود لا (يفطر) (١) في رمضان حتى يصلي (فكان) (٢) ينام ما بين المغرب والعشاء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود رمضان میں نماز پڑھنے کے بعد افطار کرتے تھے اور مغرب اور عشاء کے درمیان سویا کرتے تھے۔
٧٣٨٤ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع قال: قلت له: أكان ابن عمر ينام عنها يعني العشاء قال: قد كان ينام ويوكل من يوقظه (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے پوچھا کہ کیا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما عشاء کی نماز سے پہلے سو جاتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ سو جاتے تھے لیکن کسی کو مقرر کرتے تھے کہ انہیں جگا دے۔
٧٣٨٥ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن أبيه أنه كان ينام قبلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ عشاء سے پہلے سوجایا کرتے تھے۔
٧٣٨٦ - حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور عن مجاهد عن علي الأزدي قال: كان يختم القرآن في رمضان كل ليلة، وكان ينام ما بين المغرب والعشاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہازدی رمضان کی ہر رات میں ایک قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے اور مغرب اور عشاء کے درمیان سویا کرتے تھے۔
٧٣٨٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: كانوا ينامون نومة قبل الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اسلاف عشاء کی نماز سے پہلے کچھ دیر سو جایا کرتے تھے۔
٧٣٨٨ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن وقاء أن سعيد بن جبير كان ينام قبل أن يصلي العشاء ثم يقوم في رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ رمضان میں حضرت سعید بن جبیر عشاء کی نماز سے پہلے سو جاتے پھر اٹھتے تھے۔
٧٣٨٩ - حدثنا عباد بن العوام عن هشام عن محمد أنه كان ينام قبل العشاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ محمد عشاء کی نماز سے پہلے سویا کرتے تھے۔