کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے؟
٧٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حصين عن سعيد بن جبير قال: من دخل المسجد وقد سبق بالصلاة قال: يبدأ بالمكتوبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جو آدمی مسجد میں داخل ہو اور جماعت ہوچکی ہو تو وہ پہلے فرض نماز پڑھے۔
٧٢٦٢ - [حدثنا هشيم عن مغيرة وحفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: يبدأ بالمكتوبة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ پہلے فرض نماز پڑھے۔
٧٢٦٣ - حدثنا (عباد) (١) بن العوام عن ابن أبي نجيح عن رجل عن ابن عمر قال: يبدأ بالمكتوبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ پہلے فرض نماز پڑھے۔
٧٢٦٤ - حدثنا هشيم ووكيع عن ابن عون عن الشعبي قال: ابدأ بالذي جئت له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جس نماز کے لئے گیا ہے وہ پہلے پڑھے۔
٧٢٦٥ - حدثنا حفص بن غياث عن (ابن) (١) عون عن الشعبي قال: ابدأ بالمكتوبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تم پہلے فرض نماز پڑھو۔
٧٢٦٦ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن الزبير بن عدي عن إبراهيم قال: أبدأ بالمكتوبة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ پہلے فرض نماز پڑھو۔
٧٢٦٧ - حدثنا وكيع عن أفلح قال: جئت أنا والقاسم المسجد وقد صلوا فصلى لنفسه يعني بدأ بالمكتوبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت قاسم مسجد آئے تو لوگ پہلے ہی نماز پڑھ چکے تھے۔ انہوں نے پہلے فرض نماز ادا کی۔
٧٢٦٨ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: كانوا يبدؤون بالمكتوبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اسلاف پہلے فرض نماز پڑھا کرتے تھے۔
٧٢٦٩ - حدثنا غندر عن شعبة قال: قال الحكم: كانوا يبدؤون بالفريضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اسلاف پہلے فرض نماز پڑھا کرتے تھے۔ حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ اسلاف پہلے فرض نماز پڑھا کرتے تھے۔
٧٢٧١ - حدثنا وكيع عن مسعر عن العباس بن (ذريح) (١) عن ابن عباس قال: مثل الذي يدخل المسجد وقد صلي فيه فيتطوع، مثل الذي يعتمر قبل أن يحج (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس شخص کی مثال جو مسجد میں آئے اور جماعت ہوچکی ہو اور وہ نفلوں میں مشغول ہوجائے اس شخص کی سی ہے جو حج کرنے سے پہلے عمرہ کرنے میں لگ جائے۔
٧٢٧٢ - حدثنا عبد الأعلى (عن معمر) (١) عن يزيد بن أبي زياد عن عبد الرحمن ابن أبي ليلى قال: أبدأ بالذي جئت له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ پہلے وہ نماز پڑھو جس کے لئے آئے ہو۔
٧٢٧٣ - حدثنا ابن مبارك عن مسعر عن العباس بن ذريح عن ابن عباس في رجل دخل مسجدا وقد صلى أهله أيتطوع (قال هو) (١) كرجل يتطوع قبل أن يحج (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص مسجد میں آئے اور جماعت ہوچکی ہو تو کیا وہ پہلے نفل پڑھ سکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا یہ اس شخص کی طرح ہوگا جو حج کرنے سے پہلے عمرہ کرنے لگے۔