مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الرجل يدخل المسجد وقد سبق بالصلاة باب: اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 7261
٧٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حصين عن سعيد بن جبير قال: من دخل المسجد وقد سبق بالصلاة قال: يبدأ بالمكتوبة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جو آدمی مسجد میں داخل ہو اور جماعت ہوچکی ہو تو وہ پہلے فرض نماز پڑھے۔