کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: شداد ابوعمار کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ فَارِسٍ، ثنا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَكُونُ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَيُنْفِقُ عَلَيْهِنَّ حَتَّى يَبِنَّ أَوْ يَمُتْنَ إِلَّا كُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ» فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: أَوِ اثْنَتَانِ؟ قَالَ: «وَثِنْتَانِ»
ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس مسلمان کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر خرچ کرے یہاں تک کہ وہ بیاہی جائیں یا فوت ہو جائیں، تو وہ اس کے لیے آگ سے پردہ بن جاتی ہیں۔“ ایک عورت نے پوچھا: یا دو بیٹیاں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور دو بھی۔“
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَنَا وَامْرَأَةٌ سَفْعَاءُ الْخَدَّيْنِ كَهَاتَيْنِ امْرَأَةٌ آمَتْ مِنْ نَفْسِهَا فحَبَسَتْ نَفْسَهَا عَلَى بَنَاتِهَا حَتَّى بَانُوا أَوْ مَاتُوا»
ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اور ایک زرد رخسار والی عورت قیامت کے دن اس طرح ملے ہوئے ہوں گے جیسے یہ دونوں انگلیاں، وہ عورت جو اپنی بیٹیوں کی خاطر بغیر شادی کیے رکی رہی یہاں تک کہ وہ بیاہی گئیں یا فوت ہو گئیں۔“
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنِ النَّهَّاسِ بْنِ قَهْمٍ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ قَالَ: قَالَ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ: يَا طَاعُونُ خُذْنِي إِلَيْكَ، فَقَالُوا: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «كُلَّمَا طَالَ عُمُرُ الْمُسْلِمِ كَانَ لَهُ خَيْرٌ؟» قَالَ: بَلَى
ترجمہ
شداد ابوعمار کہتے ہیں: سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: اے طاعون! مجھے اپنی طرف لے لے۔ تو لوگوں نے کہا: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہیں سنا: ”مسلمان کی عمر جتنی لمبی ہو اتنا ہی اس کے لیے بہتر ہے“؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثنا أَبِي، ثنا النَّصْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، عَنِ النَّهَّاسِ بْنِ قَهْمٍ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَخَافُ عَلَيْكُمْ سِتًّا: إِمَارَةُ السُّفَهَاءِ، وَسَفْكُ الدِّمَاءِ، وَبَيْعُ الْحُكْمِ، وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ، وَنَشْوٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ، وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ "
ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مجھے تم پر چھ چیزوں کا خوف ہے: بےوقوفوں کی حکمرانی، خون بہانا، فیصلے کی خرید و فروخت، قطع رحمی، اور ایسے لوگوں کا پیدا ہونا جو قرآن کو گانے کا آلہ بنا لیں گے، اور پہرہ داروں کی کثرت۔“