المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شداد أبو عمار، عن عوف بن مالك باب: شداد ابوعمار کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15193
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ فَارِسٍ، ثنا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَكُونُ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَيُنْفِقُ عَلَيْهِنَّ حَتَّى يَبِنَّ أَوْ يَمُتْنَ إِلَّا كُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ» فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: أَوِ اثْنَتَانِ؟ قَالَ: «وَثِنْتَانِ»ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس مسلمان کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر خرچ کرے یہاں تک کہ وہ بیاہی جائیں یا فوت ہو جائیں، تو وہ اس کے لیے آگ سے پردہ بن جاتی ہیں۔“ ایک عورت نے پوچھا: یا دو بیٹیاں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور دو بھی۔“