المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شداد أبو عمار، عن عوف بن مالك باب: شداد ابوعمار کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15196
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، ثنا أَبِي، ثنا النَّصْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، عَنِ النَّهَّاسِ بْنِ قَهْمٍ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَخَافُ عَلَيْكُمْ سِتًّا: إِمَارَةُ السُّفَهَاءِ، وَسَفْكُ الدِّمَاءِ، وَبَيْعُ الْحُكْمِ، وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ، وَنَشْوٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ، وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ "ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مجھے تم پر چھ چیزوں کا خوف ہے: بےوقوفوں کی حکمرانی، خون بہانا، فیصلے کی خرید و فروخت، قطع رحمی، اور ایسے لوگوں کا پیدا ہونا جو قرآن کو گانے کا آلہ بنا لیں گے، اور پہرہ داروں کی کثرت۔“