کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے ، اور جو چیز زیادہ ہو اور غافل کر دے
حدیث نمبر: 17865
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنْبِهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ ، مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَزَادَ : " وَلَا آبَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنْبِهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ : اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا ، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " اللَّهُمَّ مَنْ أَنْفَقَ فَأَعْطِهِ خَلَفًا ، وَمَنْ أَمْسَكَ فَأَعْطِهِ تَلَفًا " . وَرِجَالُ أَحْمَدَ ، وَبَعْضُ رِجَالِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے ، تو اُس کے ساتھ دو فرشتے ہوتے ہیں ، جو اعلان کرتے ہیں : اور دو گروہوں ( یعنی جنات اور انسانوں ) کے علاوہ تمام اہل زمین کو اُن ( فرشتوں ) کی آواز آتی ہے ( وہ یہ کہتے ہیں : ) ” اے لوگو ! اپنے پروردگار کی طرف آ جاؤ ! جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے ، وہ اُس سے زیادہ بہتر ہے ، جو زیادہ ہو اور غافل کر دے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زاند نقل کیے ہیں : ” جب سورج غروب ہوتا ہے تو اس کے ہمراہ دو فرشتوں کو بھیجا جاتا ہے ، جو بلند آواز میں یہ کہتے ہیں : اے اللہ ! ( اپنی راہ میں ) خرچ کرنے والے کو اُس کی جگہ مزید عطا فرما ! اور ( اپنی راہ میں ) خرچ نہ کرنے والے ( کے مال کو ) ضائع کر دے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” اے اللہ ! جو خرچ کرے ، تو اُس کی جگہ اسے عطا فرما ، اور جو خرچ نہ کرے ، اُس ( کے مال ) کو ضائع کر دے ۔ “ امام أحمد کے رجال اور طبرانی کی معجم کبیر میں اسانید کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17865
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17866
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ - أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ ، شَكَّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْأَعْوَادِ ، وَهُوَ يَقُولُ : " مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى " . رَوَاهُ أَبُو يُعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . . ¤
محمد محی الدین
عبدالرحمن بن ابوسعید بیان کرتے ہیں : ( راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے انہوں نے
یہ روایت اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے ، یہ شک ابوعبداللہ نامی راوی کو ہے ) وہ ( یعنی سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ) کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے ، وہ اُس سے بہتر ہے ، جو زیادہ ہو اور غافل کر دے ۔ “
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف صدقہ بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17866
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1053)»
حدیث نمبر: 17867
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ ، مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى . يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّمَا هِيَ نَجْدَانِ : نَجْدُ خَيْرٍ ، وَنَجْدُ شَرٍّ ، فَمَا جُعِلَ نَجْدُ الشَّرِّ أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِنْ نَجْدِ الْخَيْرِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ فَضَالٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، وَفَضَالٌ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے لوگو ! اپنے پروردگار کی طرف آ جاؤ ! جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے ، وہ اُس سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور غافل کر دے ، اے لوگو ! یہ دو طرح کا سامان ہے ، بھلائی کا سامان اور شر کا سامان ، تو شر کے سامان کو تمہارے نزدیک ، بھلائی کے سامان سے زیادہ محبوب نہیں بنایا گیا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے فضال کی ، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور فضال نامی راوی ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17867
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8020)»