مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى . باب: جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے ، اور جو چیز زیادہ ہو اور غافل کر دے
حدیث نمبر: 17867
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ ، مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى . يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّمَا هِيَ نَجْدَانِ : نَجْدُ خَيْرٍ ، وَنَجْدُ شَرٍّ ، فَمَا جُعِلَ نَجْدُ الشَّرِّ أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِنْ نَجْدِ الْخَيْرِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ فَضَالٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، وَفَضَالٌ ضَعِيفٌ .
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے لوگو ! اپنے پروردگار کی طرف آ جاؤ ! جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے ، وہ اُس سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور غافل کر دے ، اے لوگو ! یہ دو ہی راستے ہیں ، بھلائی کا راستہ اور شر کا راستہ ، تو شر کے راستے کو تمہارے نزدیک ، بھلائی کے راستے سے زیادہ محبوب نہیں بنایا گیا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے فضال کی ، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور فضال نامی راوی ضعیف ہے ۔