مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى . باب: جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے ، اور جو چیز زیادہ ہو اور غافل کر دے
حدیث نمبر: 17866
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ - أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ ، شَكَّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْأَعْوَادِ ، وَهُوَ يَقُولُ : " مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى " . رَوَاهُ أَبُو يُعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . . ¤محمد محی الدین
عبدالرحمن بن ابوسعید بیان کرتے ہیں : ( راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے انہوں نے
یہ روایت اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے ، یہ شک ابوعبداللہ نامی راوی کو ہے ) وہ ( یعنی سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ) کہتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے ، وہ اُس سے بہتر ہے ، جو زیادہ ہو اور غافل کر دے ۔ “
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف صدقہ بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔