کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جو شخص 100 مرتبہ ، یا اس سے زیادہ مرتبہ ’’ لا الہ الا اللہ “ پڑھے
حدیث نمبر: 16829
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، مِائَتَيْ مَرَّةٍ فِي يَوْمٍ ، لَمْ يَسْبِقْهُ أَحَدٌ كَانَ قَبْلَهُ ، وَلَا يُدْرِكْهُ أَحَدٌ بَعْدَهُ إِلَّا [ مَنْ أَتَى ] بِأَفْضَلَ مِنْ عَمَلِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " كُلَّ يَوْمٍ " . وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ ، وَفِي رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص یہ پڑھتا ہے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اُس کے لئے مخصوص ہے ، حمد اس کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔ “ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) جو شخص ایک دن میں دو سو مرتبہ یہ کلمات پڑھ لیتا ہے ، تو اُس سے پہلے کا کوئی فرد اس سے سبقت نہیں لے جا سکے گا ، اور اس کے بعد والا کوئی فرد اس تک نہیں پہنچ سکے گا ، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے ، جس نے اس کے عمل سے زیادہ فضیلت والا کام کیا ہو ( یعنی اس کلمے کو اُس سے زیادہ تعداد میں پڑھا ہو ) ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” روزانہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں اور طبرانی کے رجال میں ایسے افراد ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” روزانہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں اور طبرانی کے رجال میں ایسے افراد ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 16830
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِائَةَ مَرَّةٍ ، إِلَّا بَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَوَجْهُهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَلَمْ يَرْفَعْ لِأَحَدٍ يَوْمَئِذٍ عَمَلًا أَفْضَلَ مِنْ عَمِلِهِ ، إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ قَوْلِهِ أَوْ زَادَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو بھی بندہ 100 مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھ لیتا ہے تو جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے زندہ کرے گا ، تو اس شخص کا چہرہ چودہویں رات کے چاند کی مانند ہو گا ، اور اس دن میں کسی بھی شخص کا کوئی ایسا عمل اوپر نہیں لے جایا جاتا ، جس کا عمل اس شخص کے عمل سے فضیلت رکھتا ہو ، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہو گا ، جس نے اس شخص کی مانند اس کلمے کو پڑھا ہو ، یا اس سے زیادہ مرتبہ پڑھا ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 16831
وَعَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ الْجُهَنِيِّ قَالَ : قُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، عَلِّمْنِي أَفْضَلَ الْكَلَامِ ، قَالَ : " يَا أَبَا الْمُنْذِرِ ، قُلْ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، يُحْيِي وَيُمِيتُ ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، مِائَةَ مَرَّةٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ ، فَإِنَّكَ يَوْمَئِذٍ أَفْضَلُ النَّاسِ عَمَلًا ، إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا قُلْتُ " . ¤ قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابومندر جہنی رضی اللہ عنہ اللہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! آپ مجھے سب سے زیادہ فضیلت والا کلام تعلیم دیجئے ! تو نبی اکرم میں ہم نے ارشاد فرمایا : اے ابومنذر ا تم یہ پڑھو : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، يُحْيِي وَيُمِيتُ ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے ، محمد اسی کے لیے مخصوص ہے ، وہ زندگی دیتا ہے ، وہ موت دیتا ہے ، بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے ، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔ “ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) تم روزانہ ایک سو مرتبہ اسے پڑھو ! تو تم اُس دن لوگوں میں عمل کے اعتبار سے سب سے زیادہ فضیلت والے ہو گے ، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جس نے تمہارے پڑھے ہوئے جتنا پڑھا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے ، جو باقی رہ جانے والی نیکیوں سے متعلق باب میں مکمل روایت مذکور ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔