مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُعْتَقَ مِنَ النَّارِ . باب: جب کوئی شخص جہنم سے آزاد ہونا چاہتا ہو ، تو وہ کیا پڑھے ؟
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ ، وَحَمَلَةَ عَرْشِكَ ، وَأُشْهِدُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ . مَنْ قَالَهَا مَرَّةً أَعْتَقَ [ اللَّهُ ] ثُلُثَهُ مِنَ النَّارِ ، وَمَنْ قَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَعْتَقَ ثُلُثَاهُ مِنَ النَّارِ ، وَمَنْ قَالَهَا ثَلَاثًا عُتِقَ كُلُّهُ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ : أَحْمَدَ ، وَلَمْ يَنْسُبْهُ ، وَفِيهِ حُمَيْدٌ مَوْلَى أَبِي عَلْقَمَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص یہ پڑھتا ہے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ ، وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ ، وَحَمَلَةَ عَرْشِكَ ، وَأُشْهِدُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ» ” اے اللہ ! بے شک میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے فرشتوں کو اور تیرے عرش کو اُٹھانے والوں کو گواہ بناتا ہوں ، اور جو کوئی بھی آسمانوں میں ہے ، اُسے گواہ بناتا ہوں کہ بے شک تو ہی اللہ ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف تو معبود ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ہے ، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور ہم تیرے رسول ہیں ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) جو شخص ایک مرتبہ یہ کلمات پڑھ لیتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے ایک تہائی حصے کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے ، اور جو شخص دو مرتبہ یہ کلمات پڑھتا ہے ، اس کے دو تہائی حصے کو جہنم سے آزاد کر دیا جاتا ہے ، اور جو شخص تین مرتبہ یہ کلمات پڑھتا ہے اُس کے پورے وجود کو جہنم سے آزاد کر دیا جاتا ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد أحمد سے نقل کی ہے ، انہوں نے اس کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حمید ہے ، جو ابوعلقمہ کا غلام ہے اور وہ ضعیف ہے ۔