مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ هَلَّلَ مِائَةً أَوْ أَكْثَرَ . باب: جو شخص 100 مرتبہ ، یا اس سے زیادہ مرتبہ ’’ لا الہ الا اللہ “ پڑھے
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، مِائَتَيْ مَرَّةٍ فِي يَوْمٍ ، لَمْ يَسْبِقْهُ أَحَدٌ كَانَ قَبْلَهُ ، وَلَا يُدْرِكْهُ أَحَدٌ بَعْدَهُ إِلَّا [ مَنْ أَتَى ] بِأَفْضَلَ مِنْ عَمَلِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " كُلَّ يَوْمٍ " . وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ ، وَفِي رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص یہ پڑھتا ہے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اُس کے لئے مخصوص ہے ، حمد اس کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔ “ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) جو شخص ایک دن میں دو سو مرتبہ یہ کلمات پڑھ لیتا ہے ، تو اُس سے پہلے کا کوئی فرد اس سے سبقت نہیں لے جا سکے گا ، اور اس کے بعد والا کوئی فرد اس تک نہیں پہنچ سکے گا ، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے ، جس نے اس کے عمل سے زیادہ فضیلت والا کام کیا ہو ( یعنی اس کلمے کو اُس سے زیادہ تعداد میں پڑھا ہو ) ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” روزانہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں اور طبرانی کے رجال میں ایسے افراد ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔