کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: تمام احوال میں ، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا ، اور نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام پڑھنا
حدیث نمبر: 16786
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا قَعَدَ قَوْمٌ مَقْعَدًا لَمْ يَذْكُرُوا فِيهِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَيُصَلُّوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا كَانَ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَإِنْ دَخَلُوا الْجَنَّةَ لِلثَّوَابِ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب کچھ لوگ کسی محفل میں بیٹھیں اور اس محفل میں اللہ کا ذکر نہ کریں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجیں ، تو یہ چیز قیامت کے دن اُن کے لیے ثواب کے حوالے سے حسرت کا باعث ہو گی ، اگرچہ وہ جنت میں داخل ہو جائیں ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16786
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (463/2)»
حدیث نمبر: 16787
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوا مَجْلِسًا ثُمَّ قَامُوا مِنْهُ لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ ، وَلَمْ يُصَلُّوا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا كَانَ ذَلِكَ الْمَجْلِسُ عَلَيْهِمْ تِرَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کچھ لوگ کسی محفل میں بیٹھتے ہیں اور پھر وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کئے بغیر ، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے بغیر ، اس محفل سے اُٹھ جاتے ہیں ، تو یہ چیز ( یعنی یہ عمل ) اُن کے لئے کمی ( یعنی حسرت کا ) باعث ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16787
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (974) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7751)»
حدیث نمبر: 16788
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوا مَجْلِسًا لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ فِيهِ ، إِلَّا رَأَوْهُ حَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بھی کچھ لوگ کسی محفل میں بیٹھے ہوں اور اس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کریں ، تو قیامت کے دن وہ لوگ اس محفل کو حسرت کے باعث کے طور پر دیکھیں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے جال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16788
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (7093)»
حدیث نمبر: 16789
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوا مَجْلِسًا لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ فِيهِ إِلَّا كَانَ عَلَيْهِمْ تِرَةً ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ مَشَى طَرِيقًا فَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا كَانَ عَلَيْهِ تِرَةً ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ فَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا كَانَ عَلَيْهِ تِرَةً " . ¤ قُلْتُ : عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ بَعْضُهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو إِسْحَاقَ : مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، لَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بھی کچھ لوگ کسی محفل میں بیٹھ کر اُس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتے تو یہ چیز اُن کے لیے کمی یا حسرت کا باعث ہو گی ، اور جب کوئی شخص راستے پر چلتے ہوئے ، اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا ، تو یہ چیز اس کے لیے کمی یا حسرت کا باعث ہو گی ، اور جو شخص اپنے بستر پر جا کر ، اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا تو یہ چیز اس کے لیے کمی یا حسرت کا باعث ہو گی ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ترمذی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن حارث بن نوفل کے غلام ابواسحاق کی کسی نے توثیق نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی نے اس پر جرح کی ہے ، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16789
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16790
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ قَوْمٍ اجْتَمَعُوا فِي مَجْلِسٍ فَتَفَرَّقُوا وَلَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا كَانَ ذَلِكَ الْمَجْلِسُ حَسْرَةً [ عَلَيْهِمْ ] يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بھی کچھ لوگ کسی محفل میں اکٹھے ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کئے بغیر اُٹھ جاتے ہیں ، تو قیامت کے دن وہ محفل اُن کے لیے حسرت کا باعث ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16790
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16791
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَا مِنْ سَاعَةٍ تَمُرُّ بِابْنِ آدَمَ لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ فِيهَا بِخَيْرٍ إِلَّا حَسَرَ عِنْدَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ابن آدم پر جو بھی ایسی گھڑی گزرتی ہے کہ اُس نے اس گھڑی میں ، بھلائی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کیا ہو ، تو قیامت کے دن وہ گھڑی اُس کے لیے حسرت کا باعث ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16791
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جدا
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (432/2)»