مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ ذِكْرِ نِعَمِ اللَّهِ تَعَالَى . باب: اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا ذکر کرنا
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى عَلَى أَصْحَابِهِ وَهُمْ يَتَحَدَّثُونَ ، فَقَالُوا : كُنَّا نَذْكُرُ مَا كُنَّا فِيهِ مِنَ الْجَاهِلِيَّةِ وَمَا هَدَانَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَا كُنَّا فِيهِ مِنَ الضَّلَالَةِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَحْسَنْتُمْ " وَأَعْجَبَهُ " هَكَذَا كُونُوا ، وَهَكَذَا فَافْعَلُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس تشریف لائے ، وہ لوگ آپس میں بات چیت کر رہے تھے ، انہوں نے بتایا کہ ہم یہ یاد کر رہے تھے کہ زمانہ جاہلیت میں ہم کس طرح کی صورتحال کا شکار تھے ؟ اور اللہ تعالیٰ نے کیسے ہمیں ہدایت نصیب کی ، حالانکہ پہلے ہم گمراہی کا شکار تھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم نے اچھا کیا ۔ راوی کہتے ہیں : یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی لگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ اسی طرح رہو ! تم لوگ اسی طرح کرو !
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے ، جس کی توثیق کی گئی ہے ، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔