مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُكْثِرْ ذِكْرَ اللَّهِ تَعَالَى . باب: اس شخص کا بیان ، جو کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا
حدیث نمبر: 16785
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ لَمْ يُكْثِرْ ذِكْرَ اللَّهِ - تَعَالَى - فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الْإِيمَانِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ : مُحَمَّدِ بْنِ سَهْلٍ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ مُؤَمَّلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ وَفِي الْمِيزَانِ : مُحَمَّدِ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ مُؤَمَّلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، يَرْوِي الْمَوْضُوعَاتِ ، فَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنَ الْمُهَاجِرِ فَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَالْحَدِيثُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا ہے ، وہ ایمان سے لاتعلق ہو جاتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں ، اپنے استاد محمد بن سہل بن مہاجر کے حوالے سے مؤمل بن اسماعیل سے نقل کی ہے میزان الاعتدال میں یہ بات مذکور ہے : محمد بن سہل نے مؤمل بن اسماعیل سے ” موضوع “ روایات نقل کی ہیں ، اگر تو یہ ابن مہاجر ہے تو پھر یہ ضعیف ہے ، اور اگر اُس کے علاوہ کوئی اور ہے تو پھر یہ حدیث حسن ہے ۔