حدیث نمبر: 16789
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوا مَجْلِسًا لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ فِيهِ إِلَّا كَانَ عَلَيْهِمْ تِرَةً ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ مَشَى طَرِيقًا فَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا كَانَ عَلَيْهِ تِرَةً ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ فَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا كَانَ عَلَيْهِ تِرَةً " . ¤ قُلْتُ : عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ بَعْضُهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو إِسْحَاقَ : مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، لَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بھی کچھ لوگ کسی محفل میں بیٹھ کر اُس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتے تو یہ چیز اُن کے لیے کمی یا حسرت کا باعث ہو گی ، اور جب کوئی شخص راستے پر چلتے ہوئے ، اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا ، تو یہ چیز اس کے لیے کمی یا حسرت کا باعث ہو گی ، اور جو شخص اپنے بستر پر جا کر ، اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا تو یہ چیز اس کے لیے کمی یا حسرت کا باعث ہو گی ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ترمذی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن حارث بن نوفل کے غلام ابواسحاق کی کسی نے توثیق نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی نے اس پر جرح کی ہے ، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16789
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف