مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابٌ : ذِكْرُ اللَّهِ تَعَالَى فِي الْأَحْوَالِ كُلِّهَا ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: تمام احوال میں ، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا ، اور نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام پڑھنا
حدیث نمبر: 16788
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوا مَجْلِسًا لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ فِيهِ ، إِلَّا رَأَوْهُ حَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بھی کچھ لوگ کسی محفل میں بیٹھے ہوں اور اس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کریں ، تو قیامت کے دن وہ لوگ اس محفل کو حسرت کے باعث کے طور پر دیکھیں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے جال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔