کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس چیز کا بیان ، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " فَرَغَ اللَّهُ إِلَى كُلِّ عَبْدٍ مِنْ خَمْسٍ : مِنْ أَجَلِهِ ، وَرِزْقِهِ ، وَأَثَرِهِ ، وَمَضْجَعِهِ ، وَفِي رِوَايَةٍ " وَعَمَلِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اللہ تعالیٰ ہر بندے کے حوالے سے ، پانچ چیزوں سے فارغ ہو چکا ہے ، اس کی موت کا مخصوص وقت ، اس کا رزق ، اس کی زندگی ، اس کے مرنے کا مقام اور اس کا بدنصیب یا خوش نصیب ہونا“ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اور اس کا عمل ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے ، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11823
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2152) اخرجه احمد فى المسند (197/5)»
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : أَرْبَعٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُنَّ : الْخَلْقُ ، وَالْخُلُقُ ، وَالرِّزْقُ ، وَالْأَجَلُ لَيْسَ أَحَدٌ بِأَكْسَبَ مِنْ أَحَدٍ ، وَقَالَ : الصَّدَقَةُ جَائِزَةٌ قُبِضَتْ أَوْ لَمْ تُقْبَضْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ ، وَثَّقَهُ الْحَاكِمُ ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ فِي السُّنَنِ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ فِي أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : چار چیزوں کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے ، ظاہری شکل و صورت ، اخلاق ، رزق اور موت ، کوئی شخص کسی دوسرے کے بہ نسبت زیادہ نہیں کمائے گا ۔ وہ یہ فرماتے ہیں : صدقہ جائز ہے ، خواہ اسے قبضے میں لیا گیا ہو ، یا قبضے میں نہ لیا گیا ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے ، جسے امام حاکم رحمہ اللہ نے اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ” سنن “ میں ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ، جو دو اسناد میں سے ایک کے رجال ہیں ، وہ ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11824
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8953)»
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " فُرِغَ لِابْنِ آدَمَ مِنْ أَرْبَعٍ : الْخَلْقُ ، وَالْخُلُقُ ، وَالرِّزْقُ ، وَالْأَجَلُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجَلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ فِي سُنَنِهِ ، وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” انسان کی چار چیزوں کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے ، ظاہری شکل و صورت ، اخلاق ، رزق اور موت ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب بجلی ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے ، امام حاکم رحمہ اللہ نے اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اپنی ” سنن “ میں اسے ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ دیگر کتابوں میں انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11825
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1583)»
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : ذُكِرَ زِيَادَةُ الْعُمُرِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَلَنْ يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا " ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عمر میں اضافے کا ذکر کیا گیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کسی جان کا مخصوص وقت آ جائے ، تو اللہ تعالیٰ اُسے مؤخر نہیں کرتا ہے “ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عطاء ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11826
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف