مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا فُرِغَ مِنْهُ . باب: اس چیز کا بیان ، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے
حدیث نمبر: 11823
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " فَرَغَ اللَّهُ إِلَى كُلِّ عَبْدٍ مِنْ خَمْسٍ : مِنْ أَجَلِهِ ، وَرِزْقِهِ ، وَأَثَرِهِ ، وَمَضْجَعِهِ ، وَفِي رِوَايَةٍ " وَعَمَلِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اللہ تعالیٰ ہر بندے کے حوالے سے ، پانچ چیزوں سے فارغ ہو چکا ہے ، اس کی موت کا مخصوص وقت ، اس کا رزق ، اس کی زندگی ، اس کے مرنے کا مقام اور اس کا بدنصیب یا خوش نصیب ہونا“ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اور اس کا عمل ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے ، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔