مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا فُرِغَ مِنْهُ . باب: اس چیز کا بیان ، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے
حدیث نمبر: 11825
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " فُرِغَ لِابْنِ آدَمَ مِنْ أَرْبَعٍ : الْخَلْقُ ، وَالْخُلُقُ ، وَالرِّزْقُ ، وَالْأَجَلُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجَلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ فِي سُنَنِهِ ، وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” انسان کی چار چیزوں کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے ، ظاہری شکل و صورت ، اخلاق ، رزق اور موت ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب بجلی ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے ، امام حاکم رحمہ اللہ نے اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اپنی ” سنن “ میں اسے ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ دیگر کتابوں میں انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔