حدیث نمبر: 11714
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَبْقَى بَعْدِي مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا الْمُبَشِّرَاتُ ؟ قَالَ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْعَبْدُ أَوْ تُرَى لَهُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " يَرَاهَا الرَّجُلُ الصَّالِحُ " ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” میرے بعد نبوت میں سے صرف مبشرات باقی رہ گئے ہیں ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مبشرات کیا ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ نیک خواب ، جنہیں کوئی بندہ دیکھتا ہے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) جو اُسے دکھائی دیتے ہیں “ ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” انہیں نیک آدمی دیکھتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” انہیں نیک آدمی دیکھتا ہے “ ۔
حدیث نمبر: 11715
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” نیک خواب ، نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہیں “ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 11716
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” نیک خواب ، نبوت کا چھیالیسواں جزء ہیں “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 11717
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَرِيبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " رُؤْيَا الرَّجُلِ - أَحْسَبُهُ قَالَ - الْمُؤْمِنِ بُشْرَى مِنَ اللَّهِ هِيَ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . قَالَ : فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَالَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " جُزْءٌ مِنْ خَمْسِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ خَالِيًا عَنْ حَدِيثِ الْعَبَّاسِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْكَبِيرِ ، وَأَبُو يَعْلَى شِبْهُ الْمَرْفُوعِ ، وَلَكِنَّهُ قَالَ : " سِتِّينَ جُزْءًا " ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سلیمان بن عریب ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مومن شخص کے خواب ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں اور یہ نبوت کا چھیالیسواں جزء ہیں “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث بیان کی ، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : سیدنا ء اس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” نبوت کے پچاس اجزاء ، میں سے ایک ہیں ( یعنی پچاسواں جزء ہیں ) “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے اور اس میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کا ذکر نہیں ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ، تاہم انہوں نے ” ساٹھویں جزء “ کے الفاظ نقل کیے ہیں ، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حدیث نمبر: 11718
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي " - وَقَالَ ابْنُ فُضَيْلٍ مَرَّةً : " لَا يَتَخَيَّلُ بِي " - " وَإِنَّ رُؤْيَا الْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ الصَّادِقَةِ الصَّالِحَةِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ : " سَبْعِينَ جُزْءًا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ كُلَيْبُ بْنُ شِهَابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، اُس نے مجھے ہی دیکھا ، کیونکہ شیطان میری شکل اختیار نہیں کر سکتا ہے “ ۔ ابن فضیل نامی راوی نے ، ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” وہ میری صورت اختیار نہیں کر سکتا ہے “ ۔ ” اور مومن بندے کا وہ خواب ، جو سچا اور نیک ہو ، وہ نبوت کا سترواں جزء ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” سترواں جزء “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کلیب بن شہاب ہے اور وہ ثقہ ہے ، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ، جو نقصان دہ نہیں ہے ۔

حدیث نمبر: 11719
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " رُؤْيَا الرَّجُلِ الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنَ النُّبُوَّةِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” مومن شخص کا خواب “ نبوت کا ایک جزء ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ، اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 11720
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا نُبُوَّةَ بَعْدِي إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا الْمُبَشِّرَاتُ ؟ قَالَ : " الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ - أَوْ قَالَ : الصَّالِحَةُ - " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میرے بعد نبوت نہیں ہے ، صرف مبشرات ہوں گے ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مبشرات سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اچھے خواب ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) نیک خواب “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 11721
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ذَهَبَتِ النُّبُوَّةُ فَلَا نُبُوَّةَ بَعْدِي إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ " . قِيلَ : وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ ؟ قَالَ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الرَّجُلُ أَوْ تُرَى لَهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” نبوت رخصت ہو گئی ، میرے بعد نبوت نہیں ہے ، صرف مبشرات ہوں گے ، عرض کی گئی : مبشرات سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ نیک خواب ، جنہیں آدمی دیکھتا ہے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) جو اُسے دکھائے جاتے ہیں“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 11722
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا : " إِنَّ أَبَا بَكْرٍ تَأَوَّلَ الرُّؤْيَا ، وَإِنَّ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةَ حَظٌّ مِنَ النُّبُوَّةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْبَزَّارُ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " يَتَأَوَّلُ الرُّؤْيَا " ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ سَاقِطٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے : ” ابوبکر خوابوں کی تعبیر کر لیتا ہے ، اور نیک خواب ، نبوت کا ایک حصہ ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” وہ خوابوں کی تاویل کر لیتا ہے “ ۔ امام طبرانی کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ، امام بزار کی سند ساقط ہے ۔

حدیث نمبر: 11723
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الرُّؤْيَا الصَّادِقَةُ أَوِ الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَسَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ ، وَقَالَ فِيهِ : " جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا " ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ الصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سچے خواب ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) نیک خواب ، نبوت کے 76 اجزاء میں سے ایک جزء ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” 70 اجزاء میں سے ایک جزء ہیں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے ، معجم صغیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حدیث نمبر: 11724
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ ، وَإِنَّ السَّمُومَ الَّتِي خُلِقَتْ مِنْهَا الْجِنُّ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ وَإِنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَلَهُ طُرُقٌ تَقَدَّمَتْ فِي الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نیک خواب ، نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہیں ، اور سموم “ وہ چیز ہے ، جس کے ذریعے جنات کو پیدا کیا گیا ، یہ جہنم کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے اور تمہاری یہ ( دنیاوی ) آگ ، جہنم کی آگ کا سترواں حصہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ اس روایت کے مختلف طرق ہیں ، جو اس سے پہلے مساجد کی طرف پیدل چل کر جانے اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنے سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں ۔

حدیث نمبر: 11725
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ وَاحِدٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مومن کا خواب ، نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 11726
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " رُؤْيَا الْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ أَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . قُلْتُ : لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثُ " مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ وَخَمْسَةٍ وَأَرْبَعِينَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مومن بندے کا خواب ، نبوت کے چالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ” صحیح “ میں یہ حدیث مذکور ہے : ” چھیالیس “ یا پینتالیس ( اجزاء میں سے ایک جزء ہے ) “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 11727
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ مَوْلَى بُسْرِ بْنِ أَرْطَاةَ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مومن کا خواب ، نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابویزید ہے ، جو بسر بن ارطاۃ کا غلام ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابویزید ہے ، جو بسر بن ارطاۃ کا غلام ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 11728
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ كَلَامٌ يُكَلِّمُ بِهِ الْعَبْدُ رَبَّهُ فِي الْمَنَامِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي بَابِ مَنْ رَأَى مَا يُحِبُّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مومن کا خواب ایسا کلام ہے ، جس کے ذریعے اُس کا پروردگار خواب میں بندے کے ساتھ کلام کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔ آگے چل کر ، اس نوعیت کی احادیث اس باب میں آئیں گی کہ جو شخص ایسا خواب دیکھے ، جو اُسے پسند ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔ آگے چل کر ، اس نوعیت کی احادیث اس باب میں آئیں گی کہ جو شخص ایسا خواب دیکھے ، جو اُسے پسند ہو ۔