مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التعبير— ( خوابوں کی ) تعبیر کے بارے میں روایات
بَابُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةِ باب: نیک خوابوں کا بیان
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَرِيبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " رُؤْيَا الرَّجُلِ - أَحْسَبُهُ قَالَ - الْمُؤْمِنِ بُشْرَى مِنَ اللَّهِ هِيَ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . قَالَ : فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَالَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " جُزْءٌ مِنْ خَمْسِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . قُلْتُ : حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ خَالِيًا عَنْ حَدِيثِ الْعَبَّاسِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْكَبِيرِ ، وَأَبُو يَعْلَى شِبْهُ الْمَرْفُوعِ ، وَلَكِنَّهُ قَالَ : " سِتِّينَ جُزْءًا " ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سلیمان بن عریب ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مومن شخص کے خواب ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں اور یہ نبوت کا چھیالیسواں جزء ہیں “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث بیان کی ، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : سیدنا ء اس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” نبوت کے پچاس اجزاء ، میں سے ایک ہیں ( یعنی پچاسواں جزء ہیں ) “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے اور اس میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کا ذکر نہیں ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ، تاہم انہوں نے ” ساٹھویں جزء “ کے الفاظ نقل کیے ہیں ، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔