حدیث نمبر: 11718
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي " - وَقَالَ ابْنُ فُضَيْلٍ مَرَّةً : " لَا يَتَخَيَّلُ بِي " - " وَإِنَّ رُؤْيَا الْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ الصَّادِقَةِ الصَّالِحَةِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ : " سَبْعِينَ جُزْءًا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ كُلَيْبُ بْنُ شِهَابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، اُس نے مجھے ہی دیکھا ، کیونکہ شیطان میری شکل اختیار نہیں کر سکتا ہے “ ۔ ابن فضیل نامی راوی نے ، ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” وہ میری صورت اختیار نہیں کر سکتا ہے “ ۔ ” اور مومن بندے کا وہ خواب ، جو سچا اور نیک ہو ، وہ نبوت کا سترواں جزء ہے “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” سترواں جزء “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کلیب بن شہاب ہے اور وہ ثقہ ہے ، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ، جو نقصان دہ نہیں ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11718
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (7168)»