مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التعبير— ( خوابوں کی ) تعبیر کے بارے میں روایات
بَابُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةِ باب: نیک خوابوں کا بیان
حدیث نمبر: 11714
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَبْقَى بَعْدِي مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا الْمُبَشِّرَاتُ ؟ قَالَ : " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْعَبْدُ أَوْ تُرَى لَهُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " يَرَاهَا الرَّجُلُ الصَّالِحُ " ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” میرے بعد نبوت میں سے صرف مبشرات باقی رہ گئے ہیں ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مبشرات کیا ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ نیک خواب ، جنہیں کوئی بندہ خود دیکھتا ہے ، یا جو ( کسی اور کو ) اس کے بارے میں دکھائے جاتے ہیں “ ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” انہیں نیک آدمی دیکھتا ہے “ ۔