حدیث نمبر: 8879
عَنْ أُمِّ لَيْلَى قَالَتْ : بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ فِيمَا أُخِذَ عَلَيْنَا : " أَنْ نَخْتَضِبَ الْغَمْسَ ، وَنَمْتَشِطَ بِالْعَسَلِ ، وَلَا نُعَطِّلْ أَيْدِينَا مِنْ خِضَابٍ " . ¤ وَقَالَتْ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَتْ إِحْدَانَا تَقْدِرُ أَنْ تَتَّخِذَ فِي يَدَيْهَا مَسْكَتَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنْ لَمْ تَقْدِرْ فَصَدَّتْ يَدَيْهَا وَلَوْ بِسَيْرٍ وَقَالَ : " لَا تَشَبَّهْنَ بِالرِّجَالِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ عَلَى مَرَّتَيْنِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام لیلی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی آپ نے ہم سے جو عہد لیا تھا اس میں یہ بات بھی تھی کہ ہم گہرا خضاب لگائیں گی اور بال دھونے کے بعد کنگھی کریں گی اور اپنے ہاتھوں میں ہمیشہ مہندی لگا کے رکھیں گی ۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ جب ہم میں سے کوئی ایک عورت اس بات کی قدرت رکھتی ہو کہ اپنے ہاتھوں میں چاندی کے بنے ہوئے کنگن پہن لے ( تو اسے ایسا کرنا چاہیے ) اور اگر وہ اس کی قدرت نہیں رکھتی ، تو وہ اپنے دونوں ہاتھوں پر مہندی لگا لے خواہ وہ سیر ( نامی بوٹی ) ہی کی ہو ، آپ نے فرمایا : تم خواتین ، مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں ایک ہی سند کے ساتھ دو مرتبہ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں ایک ہی سند کے ساتھ دو مرتبہ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 8880
وَعَنِ امْرَأَةٍ وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " اخْتَضِبِي ، تَتْرُكُ إِحْدَاكُنَّ الْخِضَابَ حَتَّى تَكُونَ يَدُهَا كَيْدِ الرَّجُلِ " . ¤ فَمَا تَرَكَتِ الْخِضَابَ وَإِنَّهَا لَابْنَةُ ثَمَانِينَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ ، وَابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
ایک خاتون ، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے ، وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے آپ نے فرمایا : تم خضاب ( یعنی ہاتھوں پر مہندی ) لگاؤ ، تم ( خواتین ) میں سے کوئی ایک خضاب ( یعنی مہندی لگانے کو ) کو ترک کر دیتی ہے ، یہاں تک کہ اس کا ہاتھ ، مرد کے ہاتھ کی طرح ہو جاتا ہے ۔ راوی کہتے ہیں : ، تو اس خاتون نے کبھی خضاب ( یعنی مہندی لگانا ) ترک نہیں کیا حالانکہ ان کی عمر اسی سال ہو چکی تھی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ، اور ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ مدلس ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ، اور ایک راوی ابن اسحاق ہے ، اور وہ مدلس ہے ۔
حدیث نمبر: 8881
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ : " يَا نِسَاءَ الْأَنْصَارِ ، اخْتَضِبْنَ غَمْسًا ، وَاخْفِضْنَ وَلَا تَنْهِكْنَ ، فَإِنَّهُ أَحْظَى عِنْدَ أَزْوَاجِكُنَّ ، وَإِيَّاكُنَّ وَكُفْرَ الْمُنْعِمِينَ " . ¤ قَالَ مَنْدَلٌ : يَعْنِي الزَّوْجَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ انصاری خواتین حاضر ہوئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے انصار کی خواتین ! تم ڈبو کر خضاب لگاؤ ( یعنی پورے ہاتھ پر مہندی لگاؤ ) اور ( لڑکیوں کا ) ختنہ کرنے ہوئے مبالغہ نہ کرو ، کیونکہ یہ تمہارے شوہروں کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہو گا ، اور تم نعمت دینے والوں ( یعنی شوہروں ) کی ناشکری سے بچ کے رہنا “ ۔ مندل نامی راوی کہتے ہیں : اس سے مراد شوہر ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے ، اور وہ ضعیف ہے اس کی ، توثیق کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے ، اور وہ ضعیف ہے اس کی ، توثیق کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8882
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُبَايِعُهُ فَقَالَتْ وَلَمْ تَكُنْ مُخْتَضِبَةً فَلَمْ يُبَايِعْهَا حَتَّى اخْتَضَبَتْ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی اس خاتون نے مہندی نہیں لگائی ہوئی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت نہیں لی جب تک اس نے مہندی نہیں لگا لی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے ، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8883
وَعَنِ السَّوْدَاءِ قَالَتْ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُبَايِعَهُ فَقَالَ : " اذْهَبِي فَاخْتَضِبِي ، ثُمَّ تَعَالَيْ حَتَّى أُبَايِعَكِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ سوداء ، رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں آپ کی خدمت میں آپ کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئی آپ نے فرمایا : تم جاؤ اور مہندی لگاؤ اور پھر آنا تاکہ میں تم سے بیعت لے لوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 8884
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُ النِّسَاءَ عَامَ الْفَتْحِ عَلَى الصَّفَا ، فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ كَأَنَّ يَدَهَا يَدُ الرَّجُلِ ، فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهَا حَتَّى ذَهَبَتْ فَغَيَّرَتْ يَدَهَا بِصُفْرَةٍ . ¤ وَأَتَاهُ رَجُلٌ فِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ ، فَقَالَ : " مَا طَهَّرَ اللَّهُ يَدًا فِيهَا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ شُمَيْسَةُ بِنْتُ نَبْهَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا مسلم بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے موقع پر صفا پہاڑی پر خواتین سے بیت لیتے ہوئے دیکھا ایک خاتون آئی اس کا ہاتھ مرد کے ہاتھ کی طرح تھا ( یعنی اس پر مہندی نہیں لگی ہوئی تھی ) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بیعت لینے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ وہ خاتون گئی اور اس نے اپنے ہاتھ پر زرد رنگ ( کی مہندی لگائی ) ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے لوہے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ ایسے ہاتھ کو پاک نہیں کرتا جس میں لوہے کی انگوٹھی موجود ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایک راوی شمیسہ بنت نبہان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایک راوی شمیسہ بنت نبہان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8885
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا تَطَيَّبَتِ الْمَرْأَةُ لِغَيْرِ زَوْجِهَا فَإِنَّمَا هُوَ نَارٌ فِي شَنَارٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ امْرَأَتَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی عورت اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور کے لئے خوشبو لگاتی ہے ، تو وہ آگ ہے جو عیب میں ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں دو خواتین ایسی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں دو خواتین ایسی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔