مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ زِينَةِ النِّسَاءِ وَاخْتِصَاصِهِنَّ بِالْحِنَّاءِ . باب: خواتین کی زینت اور ان کا مہندی لگانا
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُ النِّسَاءَ عَامَ الْفَتْحِ عَلَى الصَّفَا ، فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ كَأَنَّ يَدَهَا يَدُ الرَّجُلِ ، فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهَا حَتَّى ذَهَبَتْ فَغَيَّرَتْ يَدَهَا بِصُفْرَةٍ . ¤ وَأَتَاهُ رَجُلٌ فِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ ، فَقَالَ : " مَا طَهَّرَ اللَّهُ يَدًا فِيهَا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ شُمَيْسَةُ بِنْتُ نَبْهَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا مسلم بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے موقع پر صفا پہاڑی پر خواتین سے بیت لیتے ہوئے دیکھا ایک خاتون آئی اس کا ہاتھ مرد کے ہاتھ کی طرح تھا ( یعنی اس پر مہندی نہیں لگی ہوئی تھی ) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بیعت لینے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ وہ خاتون گئی اور اس نے اپنے ہاتھ پر زرد رنگ ( کی مہندی لگائی ) ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے لوہے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ ایسے ہاتھ کو پاک نہیں کرتا جس میں لوہے کی انگوٹھی موجود ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایک راوی شمیسہ بنت نبہان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔