مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ زِينَةِ النِّسَاءِ وَاخْتِصَاصِهِنَّ بِالْحِنَّاءِ . باب: خواتین کی زینت اور ان کا مہندی لگانا
عَنْ أُمِّ لَيْلَى قَالَتْ : بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ فِيمَا أُخِذَ عَلَيْنَا : " أَنْ نَخْتَضِبَ الْغَمْسَ ، وَنَمْتَشِطَ بِالْعَسَلِ ، وَلَا نُعَطِّلْ أَيْدِينَا مِنْ خِضَابٍ " . ¤ وَقَالَتْ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَتْ إِحْدَانَا تَقْدِرُ أَنْ تَتَّخِذَ فِي يَدَيْهَا مَسْكَتَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنْ لَمْ تَقْدِرْ فَصَدَّتْ يَدَيْهَا وَلَوْ بِسَيْرٍ وَقَالَ : " لَا تَشَبَّهْنَ بِالرِّجَالِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ عَلَى مَرَّتَيْنِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدہ ام لیلی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی آپ نے ہم سے جو عہد لیا تھا اس میں یہ بات بھی تھی کہ ہم گہرا خضاب لگائیں گی اور بال دھونے کے بعد کنگھی کریں گی اور اپنے ہاتھوں میں ہمیشہ مہندی لگا کے رکھیں گی ۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ جب ہم میں سے کوئی ایک عورت اس بات کی قدرت رکھتی ہو کہ اپنے ہاتھوں میں چاندی کے بنے ہوئے کنگن پہن لے ( تو اسے ایسا کرنا چاہیے ) اور اگر وہ اس کی قدرت نہیں رکھتی ، تو وہ اپنے دونوں ہاتھوں پر مہندی لگا لے خواہ وہ سیر ( نامی بوٹی ) ہی کی ہو ، آپ نے فرمایا : تم خواتین ، مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں ایک ہی سند کے ساتھ دو مرتبہ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔