حدیث نمبر: 8876
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ لَا يُفَارِقُ مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِوَاكُهُ وَمُشْطُهُ ، وَكَانَ يَنْظُرُ فِي الْمِرْآةِ إِذَا سَرَّحَ لِحْيَتَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ الزُّهْرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی مخصوص جگہ سے آپ کی مسواک آپ کی کنگھی جدا نہیں ہوتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی داڑھی مبارک سنوارتے تھے ، تو شیشے میں دیکھ لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم زہری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم زہری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 8877
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : خَمْسٌ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَعُهُنَّ فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ : الْمِرْآةُ ، وَالْمُكْحُلَةُ ، وَالْمُشْطُ ، وَالْمِدْرَا ، وَالسِّوَاكُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى أَبُو أُمَيَّةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں پانچ چیزیں ہیں ، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران اور مقیم ہونے کے دوران کبھی نہیں چھوڑتے تھے شیشہ ، سرمہ دانی ، کنگھی ، کھجانے والی چھڑی اور مسواک ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی ابوامیہ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی ابوامیہ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 8878
وَعَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ قَالَتْ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ : مَا كُنْتِ إِذَا سَافَرْتِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ حَجَجْتِ أَوْ غَزَوْتِ مَعَهُ مَا كُنْتِ تُزَوِّدِينَهُ ؟ قَالَتْ : كُنْتُ أُزَوِّدُهُ فَأُزَوِّدُهُ : دُهْنًا ، وَمُشْطًا ، وَمِرْآةً ، وَمِقَصًّا ، وَمُكْحُلَةً ، وَسِوَاكًا . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : وَمِقَصَّيْنِ بَدَلُ مِقَصٍّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ الْوَصَّابِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا : جب آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر پر جاتی تھیں یا حج کے لیے جاتی تھیں یا آپ کے ساتھ کسی جنگ میں حصہ لینے کے لئے جاتی تھیں ، تو آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کون سی چیزیں ساتھ رکھا کرتی تھیں ؟ انہوں نے بتایا : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے زاد سفر تیار کرتی تھی اور اس میں تیل ، کنگھی ، آئینہ بال کاٹنے والی چیز ( یعنی قینچی ) سرمہ دانی اور مسواک رکھتی تھی ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : بال کاٹنے والی دو چیزیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حفص وصانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حفص وصانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔