حدیث نمبر: 8665
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ شَكَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الدَّوَابَّ فَأَمَرَهُ أَنْ يَلْبَسَ الْحَرِيرَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جوؤں کی شکایت کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ ریشم پہن لیں ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 8666
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ الْأَنْصَارِيِّ - وَكَانَ قَدْ صَلَّى الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَ خَزٍّ أَغْبَرَ ، وَأَشَارَ إِبْرَاهِيمُ بِيَدِهِ إِلَى مَنْكِبَيْهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین
ابراہیم بن ابوعبلہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام انصاری رضی اللہ عنہ جنہیں دونوں قبلوں کی طرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہے ان کے جسم پر خز ( ریشم کی ایک قسم ) کا کپڑا دیکھا جو غبار آلود تھا ۔ ابراہیم نامی راوی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنے کندھوں کی طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 8667
وَعَنْ فُضَيْلِ بْنِ كَثِيرٍ قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ خَزًّا أَصْفَرَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو سَاسَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
فضیل بن کثیر بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے جسم پر پیلاخز ( ریشم کی ایک قسم ) دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوساسان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوساسان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 8668
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَتَكِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَلَيْهِ جُبَّةُ خَزٍّ ، وَكِسَاءٌ ، وَمِطْرَفُ خَزٍّ أَدْكَنُ ، وَعِمَامَةٌ سَوْدَاءُ لَهُ ذُؤَابَةٌ مِنْ خَلْفِهِ يُخَضَّبُ بِالصُّفْرَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَسَالِمٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سالم بن عبدالله عتکی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے جسم پر خز ( ریشم کی ایک قسم ) کا جبہ دیکھا ہے ، اور چادر دیکھی ہے ، اور خز کا سیاہی مائل رومال دیکھا ہے ، اور سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا ہے ، جس کا شملہ پیچھے کی طرف لٹکا ہوا تھا انہوں نے زرد خضاب لگایا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ سالم نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ سالم نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8669
وَعَنْ مُسْتَقِيمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا جَوَارِبَ خَزٍّ مِنْ صُوَرٍ وَرَأَيْتُهُمَا يَرْكَبَانِ الْبَرَاذِينَ التِّجَارِيَّةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْهِلَالِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین
مستقیم بن عبدالملک بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو خز کی جرابیں پہنے ہوئے دیکھا ہے ، اور میں نے انہیں دیکھا ہے کہ وہ تجارتی خچروں پر سواری کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد ہلالی سے نقل کی ہے ۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد ہلالی سے نقل کی ہے ۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ۔
حدیث نمبر: 8670
وَعَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ كِسَاءَ خَزٍّ أَحْمَرَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عیزار بن حریث بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے جسم پر ، خز کی سرخ چادر دیکھی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 8671
وَعَنِ السُّدِّيِّ قَالَ : رَأَيْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ وَعَلَيْهِ عِمَامَةُ خَزٍّ قَدْ خَرَجَ شَعْرُهُ مِنْ تَحْتِ الْعِمَامَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيِّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سدی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے خز کا عمامہ باندھا ہوا تھا اور عمامہ کے نیچے سے ان کے بال باہر آ رہے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8672
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَعَلَيْهِ ثَوْبُ خَزٍّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
امام شعبی بیان کرتے ہیں : میں سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے جسم پر خز کا کپڑا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8673
وَعَنْ أَبِي عُكَاشَةَ الْهَمْدَانِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى الْحُسَيْنِ يَوْمَ قُتِلَ يَلْمَقَ سُنْدُسٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَأَبُو عُكَّاشَةَ قَدْ جُهِلَ بِكَوْنِهِ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي لَيْلَى وَقَدْ رَوَى عَنْهُ أَبُو إِسْحَاقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالِ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ابوعکاشہ ہمدانی بیان کرتے ہیں : جس دن سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو میں نے دیکھا کہ ان کے جسم پر سندس کی قباء تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ ابوعکاشہ نامی راوی کو مجہول قرار دیا گیا ہے ، کیونکہ ابولیلیٰ کے علاوہ کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے ۔ ابواسحاق نے اس سے روایت نقل کی ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حدیث نمبر: 8674
وَعَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى قَالَ : رَأَيْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ يَلْبَسُ الْخَزَّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
زرارہ بن اوفی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو خز پہنتے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 8675
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ قَالَ : رَأَيْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، وَأَبَا قَتَادَةَ يَلْبَسُونَ مَطَارِفَ الْخَزِّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عمار بن ابوعمار بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو خز کے رومال ( یا چادریں ) پہنے ہوئے دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 8676
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ هُدَيَ لَهُ مَطَارِفَ خَزٍّ فِيهَا مِطْرَفٌ أَحْمَرُ ، فَقَسَمَهَا بَيْنَ بَنِيهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو خز کے رومال ( یا چادریں ) تحفے کے طور پر دی گئیں جن میں ایک سرخ رومال تھا ، تو وہ انہوں نے اپنے بیٹوں کے درمیان تقسیم کر دیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 8677
وَعَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ : كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَلْبَسُ الْخَزَّ ، فَقِيلَ لَهُ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا نُهِيَ عَنِ الْمُصْمَتِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
عکرمہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما خز پہن لیا کرتے تھے ان سے اس بارے میں بات کی گئی ، تو انہوں نے فرمایا : خالص ریشم سے منع کیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 8678
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ مِطْرَفًا مِنْ خَزٍّ أَخْضَرَ كَسَتْهُ إِيَّاهُ عَائِشَةُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے جسم پر سبز رنگ کی خز کی چادر دیکھی ہے ، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں پہننے کے لئے دی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 8679
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِنَّمَا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مُصْمَتِ الْحَرِيرِ وَأَمَّا مَا كَانَ سَدَاهُ كَتَّانٌ أَوْ قُطْنٌ فَلَا بَأْسَ بِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خالص ریشم سے منع کیا ہے جس کا تانا ( یا بانا ( کتان ، یا روئی کا ہو ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے ، اور وہ ضعیف ہے -
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے ، اور وہ ضعیف ہے -
حدیث نمبر: 8680
وَعَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ كَانَ يَرْكَبُ السُّرُوجَ الْمُنَمَّرَةَ ، وَيَلْبَسُ الْخَزَّ لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ دھاری دار زین پر بیٹھ جاتے تھے اور خز پہن لیتے تھے وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔