مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِعْمَالِ الْحَرِيرِ لِعِلَّةٍ . باب: کسی علت کی وجہ سے ریشم استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8666
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ الْأَنْصَارِيِّ - وَكَانَ قَدْ صَلَّى الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَ خَزٍّ أَغْبَرَ ، وَأَشَارَ إِبْرَاهِيمُ بِيَدِهِ إِلَى مَنْكِبَيْهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤محمد محی الدین
ابراہیم بن ابوعبلہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام انصاری رضی اللہ عنہ جنہیں دونوں قبلوں کی طرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہے ان کے جسم پر خز ( ریشم کی ایک قسم ) کا کپڑا دیکھا جو غبار آلود تھا ۔ ابراہیم نامی راوی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنے کندھوں کی طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے ، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔