مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِعْمَالِ الْحَرِيرِ لِعِلَّةٍ . باب: کسی علت کی وجہ سے ریشم استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8680
وَعَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ كَانَ يَرْكَبُ السُّرُوجَ الْمُنَمَّرَةَ ، وَيَلْبَسُ الْخَزَّ لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ دھاری دار زین پر بیٹھ جاتے تھے اور خز پہن لیتے تھے وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔