مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِعْمَالِ الْحَرِيرِ لِعِلَّةٍ . باب: کسی علت کی وجہ سے ریشم استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8669
وَعَنْ مُسْتَقِيمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ : رَأَيْتُ عَلَى الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا جَوَارِبَ خَزٍّ مِنْ صُوَرٍ وَرَأَيْتُهُمَا يَرْكَبَانِ الْبَرَاذِينَ التِّجَارِيَّةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْهِلَالِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤محمد محی الدین
مستقیم بن عبدالملک بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو خز کی جرابیں پہنے ہوئے دیکھا ہے ، اور میں نے انہیں دیکھا ہے کہ وہ تجارتی خچروں پر سواری کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد ہلالی سے نقل کی ہے ۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ۔