مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِعْمَالِ الْحَرِيرِ لِعِلَّةٍ . باب: کسی علت کی وجہ سے ریشم استعمال کرنا
حدیث نمبر: 8668
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَتَكِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَلَيْهِ جُبَّةُ خَزٍّ ، وَكِسَاءٌ ، وَمِطْرَفُ خَزٍّ أَدْكَنُ ، وَعِمَامَةٌ سَوْدَاءُ لَهُ ذُؤَابَةٌ مِنْ خَلْفِهِ يُخَضَّبُ بِالصُّفْرَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَسَالِمٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سالم بن عبدالله عتکی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے جسم پر خز ( ریشم کی ایک قسم ) کا جبہ دیکھا ہے ، اور چادر دیکھی ہے ، اور خز کا سیاہی مائل رومال دیکھا ہے ، اور سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا ہے ، جس کا شملہ پیچھے کی طرف لٹکا ہوا تھا انہوں نے زرد خضاب لگایا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ سالم نامی اس راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔