کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو یہ نیت کرتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کا مہر ادا نہیں کرے گا
حدیث نمبر: 7505
عَنْ صُهَيْبِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَيُّمَا رَجُلٍ أَصْدَقَ امْرَأَةٍ صَدَاقًا وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يُرِيدُ أَدَاءَهُ إِلَيْهَا فَغَرَّهَا بِاللَّهِ وَاسْتَحَلَّ فَرْجَهَا بِالْبَاطِلِ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَهُوَ زَانٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کسی عورت کا مہر طے کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہو کہ وہ اس عورت کو اس کی ادائیگی نہیں کرے گا ، اور وہ اللہ کے نام پر اس عورت کے ساتھ دھوکے سے کام لیتا ہے ، اور اس کی شرمگاہ کو باطل طور پر حلال کروا لیتا ہے ، وہ شخص قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ، تو وہ زانی ( شمار ) ہو گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 7506
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ : عِنْدِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدِيثَانِ أَحَدُهُمَا أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللَّهُ " . ¤ وَالْآخَرُ : " مَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى صَدَاقٍ ، وَهُوَ لَا يُرِيدُ أَنْ يَفِيَ لَهَا بِهِ فَهُوَ زَانٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُصَيْنِ الْجَزَرِيِّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے دو احادیث موجود ہیں ، ان میں سے ایک یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص انصار سے محبت رکھتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھتا ہے “ ۔ اور دوسری روایت یہ ہے : ” جو شخص مہر کے عوض میں ، عورت کے ساتھ شادی کرتا ہے ، اور وہ اس عورت کو اس کی ادائیگی کا ارادہ نہ رکھتا ہو ، تو وہ شخص زانی شمار ہو گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن حصین جزری کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن حصین جزری کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 7507
وَعَنْ مَيْمُونٍ الْكُرْدِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " أَيُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى مَا قَلَّ مِنَ الْمَهْرِ أَوْ كَثُرَ لَيْسَ فِي نَفْسِهِ أَنْ يُؤَدِّيَ إِلَيْهَا حَقَّهَا خَدَعَهَا فَمَاتَ ، وَلَمْ يُؤَدِّ إِلَيْهَا حَقَّهَا لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَهُوَ زَانٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا فِي الْبُيُوعِ فِي الدِّينِ . ¤
محمد محی الدین
میمون کر دی ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص تھوڑے ، یا زیادہ مہر کے عوض میں ، عورت کے ساتھ شادی کرتا ہے ، اور اس کے دل میں نہ ہو کہ وہ اس عورت کو اس کا حق ادا کرے گا ، وہ اس عورت کو دھوکہ دیتا ہے ، اور پھر اسی حالت میں مر جاتا ہے ، اور اس نے اس عورت کو اس کا حق ادا نہیں کیا ہوتا ، تو قیامت کے دن ، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ، تو وہ ( شخص ) زانی شمار ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ اس نوعیت کی چند احادیث ” خرید و فروخت “ سے متعلق باب میں ” قرض “ سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ اس نوعیت کی چند احادیث ” خرید و فروخت “ سے متعلق باب میں ” قرض “ سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں ۔