مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ نَوَى أَنْ لَا يُؤَدِّيَ صَدَاقَ امْرَأَتِهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو یہ نیت کرتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کا مہر ادا نہیں کرے گا
عَنْ صُهَيْبِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَيُّمَا رَجُلٍ أَصْدَقَ امْرَأَةٍ صَدَاقًا وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يُرِيدُ أَدَاءَهُ إِلَيْهَا فَغَرَّهَا بِاللَّهِ وَاسْتَحَلَّ فَرْجَهَا بِالْبَاطِلِ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَهُوَ زَانٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص کسی عورت کا مہر طے کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہو کہ وہ اس عورت کو اس کی ادائیگی نہیں کرے گا ، اور وہ اللہ کے نام پر اس عورت کے ساتھ دھوکے سے کام لیتا ہے ، اور اس کی شرمگاہ کو باطل طور پر حلال کروا لیتا ہے ، وہ شخص قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ، تو وہ زانی ( شمار ) ہو گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔