کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: چیونٹی ، مینڈک ، شہد کی مکھی اور دیگر ( جانوروں ) وغیرہ کا بیان جنہں مارنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6085
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْزِلًا فَانْطَلَقَ لِحَاجَةٍ ، فَجَاءَ ، وَقَدْ أَوْقَدَ رَجُلٌ عَلَى قَرْيَةِ نَمْلٍ إِمَّا فِي الْأَرْضِ ، وَإِمَّا فِي شَجَرَةٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَيُّكُمْ فَعَلَ هَذَا ؟ " . قَالَ الرَّجُلُ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ : " أَطْفِئْهَا أَطْفِئْهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا آپ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے جب آپ واپس تشریف لائے تو کسی شخص نے چیونٹیوں کی بستی پر آگ لگا دی تھی جو یا زمین میں تھی یا درخت پر تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم میں سے کس نے ایسا کیا ہے ؟ اس شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اسے بجھا دو تم اسے بجھا دو ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔
حدیث نمبر: 6086
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ بِقَرْيَةِ نَمْلٍ فَأُحْرِقَتْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَنْبَغِي لِبَشَرٍ أَنْ يُعَذِّبَ بِعَذَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے آپ کا گزر چیونٹیوں کی بستی سے ہوا جسے جلا دیا گیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کسی انسان کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کی مانند عذاب دے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 6087
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِ النَّمْلَةِ ، وَالنَّحْلَةِ ، وَالْهُدْهُدِ ، وَالصُّرَدِ [ وَالضِّفْدَعُ ] . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چیونٹی ، شہد کی مکھی ، ہد ہد ، صرد ( نامی پرندوں ) اور مینڈک کو مارنے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبد المہیمن بن عباس بن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبد المہیمن بن عباس بن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے ۔