مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ قَتْلِهِ مِنَ النَّمْلِ ، وَالضِّفْدَعِ ، وَالنَّحْلِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: چیونٹی ، مینڈک ، شہد کی مکھی اور دیگر ( جانوروں ) وغیرہ کا بیان جنہں مارنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6086
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ بِقَرْيَةِ نَمْلٍ فَأُحْرِقَتْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَنْبَغِي لِبَشَرٍ أَنْ يُعَذِّبَ بِعَذَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے آپ کا گزر چیونٹیوں کی بستی سے ہوا جسے جلا دیا گیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کسی انسان کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کی مانند عذاب دے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔