مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ذَبْحِ ذَوَاتِ الدَّرِّ . باب: دودھ دینے والی بکری کو ذبح کرنا
حدیث نمبر: 6084
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَمَدْتُ إِلَى عَنْزٍ أَذْبَحُهَا ، فَثَغَتْ فَسَمِعَ ثَغْوَتَهَا ، فَقَالَ : " يَا جَابِرُ ، لَا تَقْطَعْ دَرًّا ، وَلَا نَسْلًا " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّمَا هِيَ عَتُودٌ عَلَفْتُهَا الْبَلَحَ وَالرُّطَبَ حَتَّى سَمِنَتْ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے میں ذبح کرنے کے لئے بکری کی طرف بڑھا تو وہ منمنانے لگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی منمناہٹ سنی تو فرمایا : جابر تم کسی دودھ دینے والی یا حاملہ بکری کو ذبح نہ کرنا میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ ایک سال کی بکری ہے میں نے اسے چارے میں کچی کھجوریں اور تازہ کھجوریں کھلائیں ہیں ، یہاں تک کہ یہ موٹی تازی ہو گئی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔