حدیث نمبر: 6029
عَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ ، وَأَنَا أَرْحَمُهَا . أَوْ قَالَ : إِنِّي لَأَرْحَمُ الشَّاةَ أَنْ أَذْبَحَهَا . فَقَالَ : " وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ ، وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ كُلُّهُمْ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ قَالُوا : قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ فَأَرْحَمُهَا . وَلَهُ أَلْفَاظٌ كَثِيرَةٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
قرہ بن ایاس بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں بکری ذبح کرنے لگتا ہوں لیکن مجھے اس پر رحم آتا ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) بکری کو ذبح کرنے کے حوالے سے مجھے بکری پر رحم آتا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو ، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو ، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور ان حضرات نے کسی شک کے بغیر
یہ روایت نقل کی ہے ان حضرات کا یہ کہنا ہے کہ ان صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں بکری ذبح کرنے لگتا ہوں تو مجھے اس پر رحم آ جاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس روایت کے مختلف الفاظ ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حدیث نمبر: 6030
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ رَحِمَ ذَبِيحَةً رَحِمَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ذبیحہ پر رحم کرتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالی اس پر رحم کرے گا “ ۔
حدیث نمبر: 6031
وَفِي رِوَايَةٍ : " مَنْ رَحِمَ وَلَوْ ذَبِيحَةَ عُصْفُورٍ رَحِمَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جو شخص رحم کرتا ہے خواہ وہ ایک چڑیا کے ذبیحہ پر ہی کرے تو قیامت کے دن اللہ تعالی اس پر رحم کرے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 6032
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لَآخُذُ الْعِيرَ لِأَذْبَحَهَا فَأَرْحَمُهَا . قَالَ : " وَإِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : يُكْتَبُ حَدِيثُهُ ، وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! بعض اوقات میں کسی اونٹ کو ذبح کرنے کے لئے پکڑتا ہوں اور پھر مجھے اس پر رحم آ جاتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر تم اس پر رحم کرتے ہو ، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے ابوحاتم کہتے ہیں : اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا لیکن اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے ابوحاتم کہتے ہیں : اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا لیکن اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا ۔