مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ رَحْمَةِ الْبَهَائِمِ لِذَبْحِهَا . باب: جانور کو ذبح کرنے کے حوالے سے اس پر رحم کرنا
عَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ ، وَأَنَا أَرْحَمُهَا . أَوْ قَالَ : إِنِّي لَأَرْحَمُ الشَّاةَ أَنْ أَذْبَحَهَا . فَقَالَ : " وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ ، وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ كُلُّهُمْ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ قَالُوا : قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ فَأَرْحَمُهَا . وَلَهُ أَلْفَاظٌ كَثِيرَةٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤قرہ بن ایاس بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں بکری ذبح کرنے لگتا ہوں لیکن مجھے اس پر رحم آتا ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) بکری کو ذبح کرنے کے حوالے سے مجھے بکری پر رحم آتا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو ، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو ، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور ان حضرات نے کسی شک کے بغیر
یہ روایت نقل کی ہے ان حضرات کا یہ کہنا ہے کہ ان صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں بکری ذبح کرنے لگتا ہوں تو مجھے اس پر رحم آ جاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس روایت کے مختلف الفاظ ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔