مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ رَحْمَةِ الْبَهَائِمِ لِذَبْحِهَا . باب: جانور کو ذبح کرنے کے حوالے سے اس پر رحم کرنا
حدیث نمبر: 6032
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لَآخُذُ الْعِيرَ لِأَذْبَحَهَا فَأَرْحَمُهَا . قَالَ : " وَإِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : يُكْتَبُ حَدِيثُهُ ، وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! بعض اوقات میں کسی اونٹ کو ذبح کرنے کے لئے پکڑتا ہوں اور پھر مجھے اس پر رحم آ جاتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر تم اس پر رحم کرتے ہو ، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے ابوحاتم کہتے ہیں : اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا لیکن اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا ۔