حدیث نمبر: 6028
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ قَطْعِ أَلْيَاتِ الْغَنَمِ وَجِبَابِ أَسْنِمَةِ الْإِبِلِ فَقَالَ : " كُلُّ شَيْءٍ قُطِعَ مِنْ بَهِيمَةٍ وَهِيَ حَيَّةٌ فَهُوَ مَيْتَةٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےبکریوں کے پٹھوں (یا پیٹھ کے حصوں) اور اونٹوں کی کوہان کے حصے کاٹنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: زندہ جانور کا جو بھی حصہ کاٹا جائے وہ مردار شمار ہو گا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيد والذبائح / حدیث: 6028
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1220)»