مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحہ کے بارے میں روایات
بَابُ رَحْمَةِ الْبَهَائِمِ لِذَبْحِهَا . باب: جانور کو ذبح کرنے کے حوالے سے اس پر رحم کرنا
حدیث نمبر: 6031
وَفِي رِوَايَةٍ : " مَنْ رَحِمَ وَلَوْ ذَبِيحَةَ عُصْفُورٍ رَحِمَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جو شخص رحم کرتا ہے خواہ وہ ایک چڑیا کے ذبیحہ پر ہی کرے تو قیامت کے دن اللہ تعالی اس پر رحم کرے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔