حدیث نمبر: 5494
عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَةٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ; إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ الْبَيْتَ عَلَى نَاقَةٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ . وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا قدامہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اونٹنی پر سوار تھے اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کر رہے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اپنی اونٹنی پر بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کر رہے تھے “ ۔ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ، جو نقصان دہ نہیں ہے ۔

حدیث نمبر: 5495
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ بِمِحْجَنٍ كَانَ مَعَهُ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ فِيمَا رَوَاهُ عَنْ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، وَهَذَا مِنْهَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن اپنی اونٹنی پر طواف کیا تھا آپ اپنے پاس موجود چھڑی کے ذریعے ارکان کا استلام کر رہے تھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے اسے ان روایات میں ثقہ قرار دیا گیا ہے ، جو اس نے عبداللہ بن دینار کے علاوہ کسی اور سے نقل کی ہوں اور یہ روایت بھی ان میں سے ایک ہے ۔

حدیث نمبر: 5496
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ : يُخْطِئُ . وَضَعَّفَهُ النَّاسُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا اور اپنی چھڑی کے ذریعے رکن کا استلام کیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم حنینی ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں : غلطی کر جاتا ہے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم حنینی ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں : غلطی کر جاتا ہے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔
حدیث نمبر: 5497
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ الْبَيْتَ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ اثْنَانِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا آپ اپنی چھڑی کے ذریعے رکن ( یعنی حجر اسود ) کا استلام کر رہے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں کہ میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں کہ میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
حدیث نمبر: 5498
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، وَلَمْ أَعْرِفْ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ . ¤
محمد محی الدین
ابومالک اشجعی اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا تھا اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کیا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے محمد بن عبدالرحمن نے ابومالک اشجعی سے
یہ روایت نقل کی ہے اور میں محمد بن عبدالرحمن سے واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے محمد بن عبدالرحمن نے ابومالک اشجعی سے
یہ روایت نقل کی ہے اور میں محمد بن عبدالرحمن سے واقف نہیں ہوں ۔
حدیث نمبر: 5499
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرٍ يَوْمَ الْفَتْحِ مَعَهُ الْمِحْجَنُ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِهِ كَرَاهَةَ أَنْ يُضْرَبَ النَّاسُ عَنْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر طواف کیا تھا آپ کے پاس چھڑی تھی جس کے ذریعے آپ حجر اسود کا استلام کر رہے تھے آپ اس بات کو ناپسند کرتے تھے آپ کی وجہ سے لوگوں کو پرے کیا جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔