مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحج— حج کے بارے میں روایات
بَابُ الطَّوَافِ رَاكِبًا . باب: سوار ہو کر طواف کرنا
حدیث نمبر: 5498
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ ، وَلَمْ أَعْرِفْ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ . ¤محمد محی الدین
ابومالک اشجعی اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا تھا اور اپنی چھڑی کے ذریعے حجر اسود کا استلام کیا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے محمد بن عبدالرحمن نے ابومالک اشجعی سے
یہ روایت نقل کی ہے اور میں محمد بن عبدالرحمن سے واقف نہیں ہوں ۔